ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں: ماہرہ خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی آنے والے فلم 'آگ لگے بستی میں' کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی۔مزاحیہ پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے دونوں اداکاروں کے ساتھ مختلف گیمز کھیلے اور سوالات بھی کیے۔میزبان کی جانب سے ماہرہ سے سوال کیا گیا کہ آپ اداکار ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیں گی؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں، نوری نتھ جیسے منفرد کردار میں، ہمایوں کو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔تابش ہاشمی نے ایکشن سے متعلق اداکار فہد مصطفیٰ سے سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ مجھے بھی ایکشن کا شوق ہے لیکن پاکستان میں سہولیات نہیں ہیں، ابھی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ہاتھ کی انگلی ٹوٹی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید کو
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔