ہالی ووڈ کی معروف فلم ’گریز ایناٹمی‘ کے اداکار ایرک ڈین 53 سال کی عمر میں لاعلاج بیماری سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرک ڈین طویل عرصے سے ’ایمیوٹروپک لیٹرل سکلروسیس‘ (اے ایل ایس) نامی لاعلاج بیماری میں مبتلا تھے۔

ایرک ڈین کے ترجمان میلیسا بینک نے 19 فروری کو ’یو ایس اے ٹو ڈے‘ کو بتایا کہ ڈین کا انتقال ہو گیا ہے، بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے قریبی دوستوں، بیوہ ریکبیکا گائے ہارٹ اور اپنی 2 بیٹیوں بلی اور جارجیا کو بطور سوگواران چھوڑ گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ بیماری کے دوران ایرک ڈین نے آگاہی اور تحقیق کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور وہ اپنے مداحوں کے محبت بھرے تعاون کے شکر گزار رہے۔

ایرک ڈین نے اپنے کیریئر میں سیریز بریلینٹ مائنڈز میں ایک فائر فائٹر کا کردار ادا کیا تھا، اس کردار کو بھی فلم میں اے ایل ایس سے متاثرہ دکھایا گیا تھا۔

ایرک ڈین کو سب سے زیادہ شہرت فلم ’گریز ایناٹمی‘ سے ملی تھی، اُنہوں نے ایچ بی او کے شو ’یو فوریا‘ میں کال جیکب کے کردار سے بھی خوب شہرت حاصل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک انٹرویو میں ایرک ڈین نے بتایا تھا کہ ان میں اے ایل ایس نامی لاعلاج بیماری کی تشخیص ہوئی ہے اور بعد میں انہیں متعدد پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ ایک بازو کے کام نہ کرنے جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایرک ڈین

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق