Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:33:26 GMT

ماڈل ماہ نور نے سینیر پروڈیوسر عمر مختار کو بے نقاب کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

ماڈل ماہ نور نے سینیر پروڈیوسر عمر مختار کو بے نقاب کر دیا

پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے اداکارہ ہانیہ عامر کے قریبی دوست اور پروڈیوسر عمر مختار کو بے نقاب کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروڈیسر عمر مختار کی دوستی صرف ہانیہ عامر سے نہیں ہے بلکہ شوبز انڈسٹری کے دیگر کئی شخصیات کا شمار بھی ان کے بہترین دوستوں میں ہوتا ہے، وہ ماہرہ خان سمیت کئی نامور اداکاروں کے ساتھ نظر آچکے ہیں۔ عمر مختار اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ متعدد تقاریب میں ساتھ ہوتے ہیں جب کہ ہانیہ کے حالیہ شادی تھیم والے برتھ ڈے کی پلاننگ میں بھی عمر مختار شامل تھے۔ دونوں اکثر ریلز میں بھی اکٹھے نظر آتے ہیں، ہانیہ نے ان کی شادی بھی گھر کے فرد کی طرح منائی اور دونوں کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔ عمر مختار ’پارٹی گرل‘ دنانیر مبین کے بھی قریبی دوست ہیں اور وہ انہیں اپنا بھائی کہہ چکی ہیں۔ ماڈل ماہ نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کھل کر عمر مختار کے مبینہ طور پر لڑکیوں سے آن لائن نامناسب رویے کے بارے میں بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود خواتین سے گپ شپ کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران ماڈل نے نے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 میں جب وہ کینیڈا میں تھیں تو ایک پروڈیوسر نے رات 3 بجے انہیں میسج کیا، انہوں نے سمجھا شاید کام کے سلسلے میں ہوگا لیکن وہ صرف بات چیت کرنا چاہتے تھے.

ماہ نور نے بتایا کہ میں نے انہیں فوراً ٹوک دیا اور ان کے اسکرین شاٹس بھی ان کی بیوی کے ساتھ شیئر کیے جن میں وہ کہہ رہے تھے کہ وہ سنگل ہیں، جس پر جواب آیا ’شکریہ مجھے بتانے کا‘۔ اس وقت ماہ نور نے پروڈیوسر کا نام نہیں لیا تھا لیکن لوگوں نے فوراً اندازہ لگا لیا کہ وہ کون ہیں۔ مہا وجاہت (مہاز فوٹوگرافی) سمیت کئی خواتین نے کمنٹس میں کہا کہ یہ عمر مختار ہی ہیں۔ مہا نے لکھا ’کاش مجھ میں بھی ہمت ہوتی کہ میں اپنا بدترین تجربہ شیئر کر سکتی ایک اور خاتون نے لکھا کہ ہاں یہ عمر مختار ہی ہے، میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔ ایک تبصرے میں یہ بھی کہا گیا اور ہانیہ جو خواتین کی ایمبیسیڈر بنتی ہیں، وہ اکثر ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ عد ازاں، انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ پہلی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مجھے اتنے مسیجز آئے جس میں لڑکیوں نے بالکل وہی کہانی دہرائی جس پر مجھے شدید غصہ آیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ماہ نور نے عمر مختار انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری