عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس: عدالت نے مکمل چالان جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: بینکنگ کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عدالت نے تفتیشی ادارے کو 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت جج عبدالغفور کاکڑ کے روبرو ہوئی جس دوران تفتیش کے دائرہ کار میں توسیع اور نئے ملزمان کی شمولیت کے باعث کارروائی نے نیا رخ اختیار کر لیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف فنانشل آفیسر سراج احمد اور ایک نجی بینک کے ملازم فیصل قاضی کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، جس کے بعد کیس کی نوعیت اور دستاویزی پہلوؤں میں مزید وسعت آ گئی ہے۔
ایف آئی اے کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دو نئے ملزمان کی شمولیت کے باعث پہلے سے تیار کردہ جزوی چالان کو ازسرنو مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مکمل اور جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جا سکے۔
سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس سے قبل کیس کا جزوی چالان جمع کرایا جا چکا ہے، تاہم تازہ پیش رفت کے بعد ضمنی چالان کے بجائے مکمل چالان پیش کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شواہد، بینکاری ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات کو یکجا کر کے حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
جج عبدالغفور کاکڑ نے استفسار کیا کہ تفتیش مکمل کرنے اور نیا چالان جمع کرانے کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔ اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے 10 سے 15 روز کی مہلت طلب کی اور یقین دہانی کرائی کہ مقررہ مدت میں مکمل چالان جمع کرا دیا جائے گا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کو 5 مارچ تک مکمل چالان پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
دوسری جانب عدالت نے سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں بھی 5 مارچ تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت تک انہیں ریلیف فراہم کیا۔
قانونی ماہرین کے مطابق مکمل چالان جمع ہونے کے بعد کیس باقاعدہ ٹرائل کے مرحلے میں داخل ہو سکتا ہے، جہاں شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر فرد جرم عائد کیے جانے یا نہ کیے جانے کا فیصلہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مکمل چالان جمع عدالت نے کے بعد
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔