صوبائی اسمبلی کی نشستیں 85 کرنے اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں 28 تک بڑھانے کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کی اسمبلی میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی اصغر ترین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے متن کے مطابق بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا اور وسائل سے مالامال صوبہ ہونے کے باوجود مسائل کی وجہ سے متاثرہ اور پسماندہ صوبہ ہے۔ صوبہ ملک کے کل رقبے کا 44 فیصد حصہ رکھتا ہے، اس لئے اس کی حقیقی نمائندگی میں اضافہ ناگزیر ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی اصل نمائندگی بڑھانے سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے کہ کثیر آبادی اور وسیع رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 85 اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں 20 سے بڑھا کر 28 کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسمبلی کی نشستیں قومی اسمبلی اسمبلی میں

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن