سیالکوٹ: اسکول میں زیر تعمیر کلاس کا شیڈ گرنے سے طالبہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
سیالکوٹ کے علاقے بڈیانہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں شیڈ گرنے سے طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
مقامی پولیس کے مطابق اسکول کی زیر تعمیر کلاس کا شیڈ آٹھویں جماعت کی طالبہ پر گرا تھا۔
سی ای او ایجوکیشن کے مطابق غفلت برتنے پر اسکول کے پرنسپل اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔