نوجوان زعفران وزیر کو مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ سے اغوا کر لیا، جس نے ایک بچی آئینہ وزیر کی کرکٹ کھیلتی ویڈیو بنائی تھی اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مقامی پولیس اور قبائلی مشران زعفران کی رہائی کے لیے رابطوں میں ہیں، تاہم دہشتگرد مبینہ طور پر اس ویڈیو کو ’غیر اخلاقی‘ قرار دیتے ہوئے عوامی معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

ڈی پی او شمالی وزیرستان سجاد حسین نے بتایا کہ واقعہ عصر کے بعد پیش آیا، اور فوری طور پر پولیس و مشران زعفران کی بازیابی کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نوجوان جلد رہا ہو جائے گا۔

Some say TTP militants & local elders are in talks for the release of Zafar Wazir who filmed Aina’s cricket video.

terrorists are demanding a public apology, calling it “obscene.” Save Zafar. Protect Aina. Extremism must not silence talent. @MalalaFund should support Aina’s edu.. pic.twitter.com/2CqbWugL60

— Arshad Yousafzai (@Arshadyousafzay) February 20, 2026

سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کے گروپوں اور فعال افراد نے نوجوان کے لیے حمایت کا پیغام دیا، اور کہا کہ انتہا پسندی ٹیلنٹ کو خاموش نہیں کر سکتی۔ مالالا فنڈ سمیت دیگر اداروں کو آئینہ کی تعلیم کے حق کے تحفظ میں تعاون کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شمالی وزیرستان کی ایک بچی آئینہ وزیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے بڑے اعتماد کے ساتھ کرکٹ کھیلتے، بالنگ اور بیٹنگ کرتے دکھایا گیا۔ اس ویڈیو نے ان کی کرکٹ صلاحیتوں کو نمایاں کیا اور نوجوانوں میں کھیل کے لیے حوصلہ پیدا کیا۔

Young man named Zafran Wazir has reportedly been detained by armed individuals in North Waziristan. He was the person who recorded the first viral cricket video of Aina Wazir. Reports state that he had only filmed a young girl playing cricket, who gained views on social media 3️⃣ pic.twitter.com/MQvnH0iNXM

— Jawad Yousafzai (@JawadYousufxai) February 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے آئینہ وزیر کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں آئندہ زلمی ویمن لیگ میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کی کمسن کرکٹر نے دھوم مچا دی، جاوید آفریدی کا زلمی ویمن لیگ میں شامل کرنے کا اعلان

جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا  کہ زلمی ویمن لیگ کا قیام اسی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا ہے تاکہ لڑکیوں کو کھیلنے، اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور دوسروں کے لیے مثال بننے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو درست پلیٹ فارم فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ پاکستان کی خواتین کرکٹ کو مضبوط اور بااختیار بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک