پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
افغانستان کے شمالی علاقوں میں آنے والے زوردار زلزلے نے نہ صرف وہاں کے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ اس کے جھٹکے پاکستان اور تاجکستان کے مختلف حصوں میں بھی شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے، جس کے باعث وسیع علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ اچانک لرزتی زمین نے لوگوں کو گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا، جہاں شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی طرف دوڑتے دکھائی دیے۔
زلزلہ پیما مراکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.
یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 90 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے باعث اس کے اثرات وسیع خطے میں محسوس کیے گئے اور جھٹکے افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت متعدد شہروں تک پھیل گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کی شدت پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی نمایاں طور پر محسوس کی گئی، جن میں سرگودھا، کوہاٹ، صوابی، پشاور، چترال، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، پاراچنار اور لنڈی کوتل کے علاوہ ملحقہ علاقوں شامل ہیں۔
کئی مقامات پر شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی وقتی طور پر سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔
دوسری جانب تاجکستان کے مختلف علاقوں سے بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس سے خطے میں زلزلے کی وسعت اور شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
تاہم تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ متعلقہ ریسکیو اور انتظامی ادارے صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ فی الوقت کسی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور آفٹر شاکس کے پیشِ نظر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زلزلے کے اس اچانک جھٹکے نے ایک بار پھر اس خطے میں قدرتی آفات کے خطرات کو اجاگر کر دیا ہے، جہاں کسی بھی لمحے صورتحال سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل زلزلے کے کے مختلف
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ