زیمبیا آنے والے متعدد پاکستانی مسافر مشتبہ سرگرمیوں پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
کراچی(این این آئی)زیمبیا سے ایتھوپیا کے راستے آنیوالے متعدد پاکستانی مسافروں کو مشتبہ سرگرمیوں پر حراست میں لیکراینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیاگیا۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا مذکورہ افراد وزٹ ویزوں پر افریقی ممالک (تنزانیہ/ملاوی) گئے جہاں سے ایجنٹس کے ذریعے غیر قانونی راستوں سے تنزانیہ زیمبیا زمبابوے کے ذریعے جنوبی افریقہ بھجوایا گیا۔ گجرات، سیالکوٹ دیگر شہروں کے ایجنٹس ملوث ہیں۔ جنہوں نے بھاری رقوم (لاکھوں روپے اور ہزاروں امریکی ڈالر)وصول کر کے مسافروں کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر مجبور کیا۔ دوران سفر زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں مقامی پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجا۔ سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔مزید انکشاف ہوا کہ بعض ایجنٹس نے جنوبی افریقہ کے بعد اسپین بھجوانے کے نام پر بھی خطیر رقوم طلب کیں اور متاثرین کے اہل خانہ سے اضافی رقوم ہتھیائیں۔تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میںہارون دانش،زین العابدین،محمد آفتاب ،عدیل پرویزاورعلی حمزہ شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔