اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں آپریشن، 100 سے زائد غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں 100 سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سکیورٹی اداروں نے آپریشن کیا جس میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کے 2000 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ حکام نے بتایاکہ پانچ اضلاع اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں آپریشن کیا گیا جبکہ مساجد کی سکیورٹی کے ساتھ سرچ مہم جاری ہے اور رمضان کے دوران 449عبادت گاہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سخت نگرانی کی جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن ، 100 سے زائد افغان شہری اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی نشان دہی دستاویزاتی جانچ اور مرحلہ وار قانونی کارروائی جاری رہے گی، قانون کے مطابق قیام رکھنے والوں کوکوئی پریشانی نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہری دستاویزات درست کریں یا قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مقیم افغان
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔