پنجاب میں کم عمری کی شادی ناقابلِ ضمانت جرم قرار، سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: حکومت پنجاب نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے سخت قانونی اقدامات کرتے ہوئے نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی جرم تصور ہوگی۔
حکام کے مطابق اس قانون کا مقصد بچوں کے حقوق کا تحفظ اور جبری یا کم عمری کی شادیوں کی حوصلہ شکنی ہے۔
آرڈیننس کے مطابق اگر کوئی نکاح رجسٹرار کم عمر لڑکے یا لڑکی کا نکاح رجسٹر کرتا ہے تو اسے ایک سال تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی بالغ شخص 18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرے تو اس کے لیے کم از کم 2 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے جبکہ مالی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ کم عمر بچے کے ساتھ ازدواجی تعلق یا رہائش کو چائلڈ ابیوز تصور کیا جائے گا جس پر 5 سے 7 سال قید اور بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔
مزید برآں اگر کسی کم عمر بچے یا بچی کو شادی کی غرض سے صوبے سے باہر لے جایا جاتا ہے تو اسے چائلڈ ٹریفکنگ کے زمرے میں شمار کیا جائے گا، جس پر بھی سخت سزا مقرر ہے۔ والدین یا سرپرست جو کم عمری کی شادی میں کردار ادا کریں گے، وہ بھی قانونی کارروائی سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون بچوں کی تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کم عمری کی شادی
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔