کراچی کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آئے جن میں ڈی ایچ اے فیز 7 کے علاقے سحر کمرشل کے قریب زیر زمین سوئی گیس لائن پھٹ گئی۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک موقع پر روانہ کیے گئے۔ ٹیم نے علاقے کو محاصرہ کر کے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی اور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسی دوران کورنگی صنعتی ایریا، چمڑا چورنگی کے قریب ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا۔ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید برآں ملیر ٹنکی کے قریب ایک گھر میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پایا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تمام واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔