کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کرسکی، ان کیلئے بانی کی آنکھ، دانت اہم ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کرسکی، اس کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اس کی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔
انہوں نے کے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کرسکی، کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں، گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پردیا گیا لیکن پنجاب میں باقاعدہ سروےکے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں۔
مسافر اور بیمار کےلیے روزےکا حکم
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے ، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں 74 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں، مریم کے دسترخوان سے روزانہ ہرتحصیل میں2 ہزار روزہ داروں کو افطاری کروائی جا رہی ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیکج کی تقسیم کا کے پی حکومت رمضان پیکج
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ