طویل قطاروں میں کھڑے سینکڑوں فلسطینی یروشلم میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں
اسرائیل نے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ کے احاطے تک رسائی محدود کر دی، الجزیرہ نیوز

بیت المقدس میں رمضان کے پہلے جمعہ کے روز اسرائیل نے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ کے احاطے تک رسائی محدود کر دی۔ دس ہزار افراد کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے لئے جانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ مسجد میں جانے کے لئے مغربی کنارے (فسلطین) سے آنے والے مسلمانوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ عرب میڈیا میں رپورٹ ہوا ہے کہ رام اللہ کے قریب قلندیہ چیک پوائنٹ پر سینکڑوں فلسطینی طویل قطاروں میں کھڑے ہیں اور یروشلم میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ الجزیرہ نیوز نے بتایا کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس جمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے سے صرف 10,000 فلسطینیوں کو داخلے کی اجازت دے گا، جو پچھلے سالوں کے لاکھوں نمازیوں کا ایک قلیل حصہ ہے۔ Caption فلسطینی نمازی جمعہ، 20 فروری کو رمضان کریم کے پہلے جمعہ کی نماز مسجد اقصیٰ میں پڑھنے کی امید میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور مشرقی یروشلم کے درمیان اسرائیلی فوج کی قلندیہ چوکی سے گزرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے سے خصوصی اجازت نامے کے ساتھ صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو آج کے دن مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی تاہم یہ تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ 12 سال سے کم عمر بچے، 55 سال سے زائد عمر کے مرد اور 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین ہی آج مسجد اقصیٰ میں جانیکے اہل ہوں گے۔ اسرائیل کے نیوز چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق صبح تک تقریباً 2 ہزار فلسطینی قلندیہ چیک پوائنٹ سے بیت المقدس کی جانب گزرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کو علیحدہ کرنے والے چیک پوائنٹس پر اسرائیلی فوج کا ہائی الرٹ برقرار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: داخلے کی اجازت

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ