طورخم بارڈر پر کارروائی، 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چاندی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
طورخم بارڈر پر کسٹم کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی برآمد کر لی۔
اس حوالے سے کلکٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے ٹرک سے 30 کلو چاندی برآمد ہوئی ہے، اسمگل شدہ چاندی ٹرک کے ٹائروں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
چاندی کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کلکٹر نے بتایا کہ ٹرک افغان خاندان کو افغانستان چھوڑ کر واپس پاکستان آ رہا تھا، افغانستان سے پاکستان داخلے پر امپورٹ ٹرمینل میں تلاشی کے دوران چاندی برآمد ہوئی۔
کلکٹر غلام مصطفیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد شدہ چاندی کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چاندی برآمد
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔