بریفنگ میں فیلڈ انسپکشنز، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت رمضان المنارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن لینے بارے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ماہِ صیام کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول میکنزم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) محمد ظفر خان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، تینوں ڈویژنز کے کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنرز نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ رمصان المبارک میں اشیائے خوردونوش، پھلوں، سبزیوں اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں کی نگرانی جاری ہے۔ بریفنگ میں فیلڈ انسپکشنز، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ محض احکامات نہیں بلکہ عملی کارکردگی نظر آنی چاہیے۔ انتظامیہ حکومتی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے اور ایسے اقدامات کرے جن سے عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماہِ صیام کے دوران سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی تاکہ عوام کو فوری اور بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول اور ذخیرہ کے دوران کیا گیا کے خلاف

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف