City 42:
2026-07-23@23:28:46 GMT

ایف آئی اے ملازمین کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT

سٹی 42 : ایف آئی اے نے ملک بھر میں ملازمین کی صحت کی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے افسران و ملازمین کی صحت کے سلسلے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے انتظامیہ نے ملک بھر میں اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے کراچی زون کے افسران و اہلکاروں نے اسکریننگ کا انعقاد کیا، ترجمان نے بتایا کہ اسکریننگ کا مقصد فورس کی صحت و فلاح کو یقینی بنانا ہے، اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے اہلکاروں کی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے۔

اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارہ اپنے عملے کی فلاح و بہبود کو اوّلین ترجیح دیتا ہے، اور اس کے لیے آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسکریننگ کا ایف آئی اے

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن