شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
(ڈیلی پاکستان آن لاٖئن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ پر جانے کی اجازت کیلئے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائر کر دی، عدالت نے درخواست پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیا۔شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے عمرہ پر سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ آر اے بازار میں درج نو مئی کے مقدمہ میں ہر تاریخ پر عدالت پیش ہوتا ہوں، ضمانت کا بھی کبھی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا پندرہ روز کیلئے عمرہ پر سعودی عرب جانا چاہتا ہوں لہذا عدالت اجازت دے عمرہ سے واپس پاکستان آ کر آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت حاضر ہو جاؤں گا۔ شیخ رشید کی جانب سے درخواست سردار شہباز ایڈوکیٹ نے دائر کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔