راولپنڈی: نگہبان دستر خوان پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں رمضان نگہبان دسترخوان، لاکھوں روزہ داروں کی افطاری
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہریار شیرازی سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے رمضان میں اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی اور نگہبان دسترخوان پروگرام کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں مستحق اور روزہ دار افراد کو معیاری اور باوقار افطاری کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا، اور افطاری مراکز پر صفائی، شفافیت اور سہولیات میں کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے اجتناب کی ہدایت دی گئی۔
مزید پڑھیں: رمضان نگہبان پیکج: کیش رقم کیسے حاصل کی جائے؟ طریقہ کار سامنے آگیا
اجلاس میں روزانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے اجلاس منعقد کرنے اور بازاروں میں روزانہ مانیٹرنگ، نرخ نامے نمایاں آویزاں کرنے کے ساتھ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پرائس کنٹرول کمیٹی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی رمضان نگہبان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول کمیٹی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی رمضان نگہبان وی نیوز ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔