ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ٹاس کے بعد بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پچ کو کورز سے ڈھانپا گیاہے تاہم اگر بارش ساڑھے 9 بجے تک جاری رہتی ہے اور میچ شروع نہیں ہو پاتا تو میچ منسوخ کر دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا ۔
سپر 8مرحلے میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغانے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم میں خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کولمبو میں مقامی وقت 8 بجکر 18 منٹ سے اوورز کم ہونا شروع ہوں گے، 10 بجکر 16 منٹ پر 5 اوورز کا میچ شروع نہ ہوا تو غیر نتیجہ قرار دیا جائے گا۔
بارش کے باعث میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دیا جائے گا
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ