وزیراعلیٰ نے سندھ کی تقسیم کیخلاف قرارداد پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد پیش کردی۔
ایوان میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کوتوڑنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں الگ صوبہ بنانے اور سندھ کو توڑنے کی باتوں کی مذمت کرتا ہوں، سندھ پاکستان بنانے والا صوبہ ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نئےصوبے بنانے کےلئے اس اسمبلی کی دو تہائی اکثریت چاہیے،آپ اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں تو سندھ کو توڑنے کی بات کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت کرنے والا ہر شخص اس قرارداد کی حمایت کرے گا، یہ مہم اس لئے چلائی گئی کہ پاکستان میں وحدانیت اور امن کو ختم کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں کیا ہونا چاہیے، اس پر بات کی جاسکتی ہے، سندھ کی توڑ پھوڑ کا جو سوچ رہے ہیں، وہ غلط بیانی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔