کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل ایجوکیشن کے اسٹیم ایکسپو 2026 کا انعقاد،57اسکولوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرامتیاز حسین اثر اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اسٹیم کبریٰ شفیع نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ٹیم کی مشترکہ کاوشوں اور اسٹیم پالیسی یونٹ کے تعاون سے اسٹیم مقابلہ 2026 کے رنگا رنگ ڈسٹرکٹ راؤنڈ کا کامیابی سے انعقاد جی بی ایچ ایس ایس علامہ اقبال، ایف بی ایریا بلاک 16، ڈسٹرکٹ سینٹرل، کراچی میں کیا، جہاں طلبہ، اساتذہ، تعلیمی ماہرین اور سرکاری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں 57 اسکولوں نے حصہ لیا اور 224 پراجیکٹس پیش کیے گئے، جبکہ 800 سے زائد طلبہ، 568 سے زائد اساتذہ، 38 ججز اور متعدد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور میتھمیٹکس کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں اور عملی سیکھنے کو فروغ دینا تھا۔
ڈائریکٹر اسکول ایجو کیشن کراچی ریجن مرزا ارشد بیگ نے طلبہ کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے نظریاتی علم کو عملی زندگی سے جوڑ کر بہترین سائنسی سمجھ کا مظاہرہ کیا ہے، جو ہینڈز آن لرننگ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ ” دیگر اعلی تعلیمی حکام نے بھی تقریب کے مؤثر انتظامات اور طلبہ کے تخلیقی کام کو قابل تحسین قرار دیا۔چیئر مین سندھ ٹیکنیکل بورڈ مشرف علی راجپوت نے طلبہ کی جانب سے کم لاگت اور ری سائیکل مواد کے استعمال کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور وسائل کے مؤثر استعمال کی بہترین مثال قرار دیا، جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر کشور کمار نے کہا کہ طلبہ نے ججز کے سوالات کے منطقی اور اعتماد سے بھر پور جوابات دے کر اپنی مضبوط تنقیدی سوچ کا مظاہرہ کیا۔
ارکان اسمبلی گیرن مسعود اور جمال احمد خان نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام طلبہ میں تخلیقی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور خود اعتمادی کو فروغ دیتے ہیں اور مستقبل کے سائنسدانوں، انجینئرز اور اختراع کاروں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کی نمایاں جھلکیوں میں طلبہ کے تیار کردہ پہلے اسکیپ ڈیزائن پراجیکٹس شامل تھے، جن میں سائنسی اصولوں، حفاظتی اقدامات اور تخلیقی ڈیزائن کا بہترین امتزاج دیکھا گیا۔
ماہرین نے ان منصوبوں کو مزید ترقی دینے کے لیے اسکولوں کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ہیلتھ ایجو کیشن سے متعلق ورکشاپس بھی منعقد کی (BMI) مقابلے کے ساتھ ساتھ فزیو تھراپی آگاہی اور بی ایم آئی گئیں، جن میں طلبہ کو صحت مند طرز زندگی، جسمانی حرکات اور متوازن غذا کی اہمیت کے بارے میں عملی سرگرمیوں کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔
اختتامی کلمات میں اعلیٰ حکام نے کہا کہ اسٹیم مقابلہ طلبہ میں تحقیق، تخلیقی صلاحیت، ٹیم ورک اور عملی سیکھنے کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے اور سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔