Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:53:18 GMT

  دہشتگردی کیخلاف‘ فورسز کے ساتھ‘ متحدہ‘ ق لیگ‘ بی این پی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

  دہشتگردی کیخلاف‘ فورسز کے ساتھ‘ متحدہ‘ ق لیگ‘ بی این پی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران سکیورٹی، امن و امان اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے مکمل مدد فراہم کی جائے گی اور گلگت بلتستان کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران اضافی نفری فراہم کی جائے گی اور ہر صورت امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مسلم لیگ قائداعظم، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزراء نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ قائداعظم سے چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم سے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد مگسی شریک ہوئے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو کے پی کے اور بلوچستان کی صورتحال اور قیام امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں تینوں وزراء نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا دو ٹوک اعلان کیا۔ وفاقی وزراء نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور فتنہ الخوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان محسن نقوی

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار