گورنرپختونخواکے تعاون سے معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-01-15
سوات (صباح نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے تعاون سے انجمن ہلال احمر پاکستان سوات برانچ کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں 9 معذور افراد میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا۔ تقریب میں سلیم خان صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات، ہلال احمر سوات کے سیکرٹری ملک فرہاد علی خان اور سوات پریس کلب کے چیئرمین فضل رحیم خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر 8 معذور افراد کو ویل چیئرز جبکہ ایک معذور نوجوان کو ایئر ڈیوائس (سماعتی آلہ) فراہم کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر سوات کے سیکرٹری ملک فرہاد علی خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے صدر سلیم خان کی درخواست پر گورنر خیبر پختونخوا نے عملدرآمد کرتے ہوئے معذور افراد کیلیے ویل چیئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ سلیم خان نے کہا کہ معذور افراد کی معاونت معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ خصوصی اور نادار افراد کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معذور افراد
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔