بلوچ کالونی: گھر میں فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-02-15
کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلوچ کالونی کے علاقے سٹی اسکول کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ مقتول کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقتول کی شناخت 45 سالہ بہاؤالدین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی بھائی 43 سالہ محی الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ محی الدین کی حالت تشویش ناک نہیں ہے، اور وہ خطرے سے باہر ہے ۔ایس ایچ او ٹیپو سلطان نے واقعے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ گھر میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔ جلال الدین نامی بھائی نے اپنے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کی تھی اور فائرنگ کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ جھگڑا دونوں بھائیوں کے درمیان جائیداد کی ملکیت پر تھا، جس کے نتیجے میں بہاؤالدین نے اپنے بھائی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے بعد واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی، اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔