data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-4-8
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ضلع میرپور خاص کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری اینڈ پروٹیکشن ڈاکٹر محمد سلیم قائم خانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے میرپورخاص میں تعلقہ سطح پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں تعلقہ سندھڑی کے انچارج ڈاکٹر شوکت پنہور، تحصیل شجاع آباد کے لیے انچارج ڈاکٹر عشرت کنبھر، تحصیل میرپورخاص کے لیے ، انچارج ڈاکٹر خان محمد مری اور۔ تحصیل کوت غلام محمد کے لیے انچارج ڈاکٹر اویس بھٹی،تعلقہ ،تحصیل ڈگری کے انچارج ڈاکٹر رازق اورتعلقہ جھڈو کے لیے انچارج ڈاکٹر الطاف قائم خانی متعلقہ تعلقہ کے مختلف دیہاتوں میں جا کر جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے اور علاج فراہم کر رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سلیم قائم خانی نے تمام مویشی مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے قریبی ویٹرنری ہسپتال کا دورہ کریں، ڈاکٹروں سے رابطہ کریں، اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور ان کا علاج کروائیں تاکہ انہیں پیشگی وبائی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انچارج ڈاکٹر بیماریوں سے جانوروں کو کے لیے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل