رمضان ہمیں محبت، اخوت اورہمدردی کا پیغام دیتا ہے، شکیل احمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-4-10
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) ٹنڈوجام کے مقامی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید شکیل احمد شاہ کی جانب سے ٹنڈوجام پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں افطار ڈنر رمضان ہمیں محبت اخوت اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے جب تک قلم آزادی کے ساتھ حق بات لکھتا رہے گا ملک ترقی کرتا رہے گا صدر پریس کلب تفصیلات کے مطابق گوٹھ حیدر شاہ آبڑی میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما شکیل احمدہ شاہ نے ٹنڈوجام کے پریس کلب کے نومنتخب عہد یداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اس میں ٹنڈوجام پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنھیں سید نور محمد شاہ، سید نصرت شاہ، سید نور مصطفیٰ شاہ اور سید شکیل احمد شاہ نے صدر پریس کلب اورنگ زیب بھٹو سمیت تمام عہدیداران اور صحافیوں کو اجرکیں پہنائیں اور انھیں مبارکباد پیش کی اس موقع پر سینئر صحافیوں اور معزز شخصیات میں علی محمد جمالی، خادم لاکو، ناصر گدی، شوکت پنھور، حامد گوہر مستنصر علی جمالی، احسان علی، عمران سوھو، حاکم زرداری، کریم داد، جنید بھٹی، منتظر علی اور پیر بخش کے علاوہ یوسی کونسلر وڈیرو امام بخش پنھور نے شرکت کی اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے اور کہا کہ رمضان المبارک ہمیں ہمدردی اخوت اور ایک دوسرے سے محبت کرنے کادرس دیتا ہے انھوں نے کہا پریس کلب مظلوم کی آواز بنتا ہے اور یہ بھی عبادت ہے کہ کسی کے کام آیا جائے اور ان کے مسائل حل کرائیں جائیں پریس کلب ٹنڈوجام کے صدر اور نگ زیب بھٹو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک میں آزادی صحافت کا احترام رہے گا اور قلم بغیر کسی خوف کے حق اور سچ لکھتا رہے گا ملک ترقی کرتا رہے گا اور رمضان اسی بات کی تربیت کرتا کہ ہمیں ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ معاشرے میں انصاف قائم ہو اور انصاف کے ساتھ ہی معاشرے میں امن قائم ہو سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔