سکھر ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلیے پروگرام متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-4-13
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کیجانب سے شہر میں ٹریفک کے نظام کو مؤثر اور رواں رکھنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے (CTO) Community Traffic Officer پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، ترجمان پولیس کیمطابق اس پروگرام کے تحت شہری رضاکار، پولیس کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کی بہتر نگرانی، نظم و ضبط کے قیام اور تجاوزات کے تدارک میں معاونت فراہم کریں گے۔ اس رضاکارانہ مہم میں شرکت کرنے والے شہریوں اور طلبہ کو سکھر پولیس کی جانب سے باقاعدہ سراہا جائے گا، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔عوام الناس اور طلبہ سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اہم سماجی اور معاشرتی ذمہ داری میں بھرپور انداز میں حصہ لیں۔ جو شہری رضاکارانہ طور پر اس مثبت اور اصلاحی اقدام کا حصہ بننا چاہتے ہیں، وہ دیے گئے نمبر پر رابطہ کرکے اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔رضاکارانہ خدمات میں شامل ہونے کے لیے آج سے اتوار تک آپ فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔ فوکل پرسن ڈی آئی بی انچارج سعید احمد قاضی سے رابط کریں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔