قادر بخش جت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، مالک گجر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گولارچی (نمائندہ جسارت) گولارچی کے رہائشی مالک گجر اور یعقوب گجر نے قادر بخش جت کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس میں عائد کیے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں مالک گجر کا کہنا تھا کہ قادر بخش جت نے ان کے خلاف جو الزامات عائد کیے ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ شخص ان کے کزن کی سروے شدہ زمین پر غیر قانونی طور پر ایک کیبن اور جھونپڑی قائم کیے ہوئے ھے اور اہلِ خانہ کو مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے قادر بخش جت کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی شروع ہونے کے بعد قادر بخش جت نے دباؤ ڈالنے کی غرض سے ان کے خلاف پریس کانفرنس کر کے بے بنیاد الزامات لگائے۔مالک گجر اور یعقوب گجر نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور انصاف فراہم کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مالک گجر
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔