قرآن سے مضبوط تعلق ہمیں مسائل سے نجات دلا سکتا ہے،شازیہ غیور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ٹنڈوجام شہر کی ناظمہ شازیہ غیور احمد نے کہا ہے کہ قرآن سے مضبو ط تعلق ہی ہمیں مسائل سے نجات دلا سکتا ہے رمضان المبارک قرآن کا مہینہ ہے اور اس میں ہر عبادت کا ثواب کئی گناہ بڑھا کر اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے یہ بات انھوں نے مطالعہ تفہیم القرآن کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے سید مودودی ؒ نے تفہیم القرآن لکھ کر اسے سب کے لیے سمجھنا آسان بنادیا ہے بس اسے روزانہ کی بنیاد پر پڑھا جانا چاہیے انھوں نے کہا ہمارے گھریلو مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے کہ والدین کی عزت اور احترام کا کیا مقام ہے پڑوسیوں کے اور رشتے داروں کے کیا حقوق ہیںغریب اور مسکینوں کے ساتھ کس طرض کا سلوک کرنا چاہیے یتیموں کے معاملات اور جائیداد کی تقسیم کے معاملات تمام قرآن میں موجود ہیں اور حدیث سے ہمیں کس طرح کونسا عمل کرنا چاہیے یہ مل جاتا ہے انھوں نے کہا اگر ہم اپنا رشتہ قرآن سے مضبوط بنا لیں تو ہمارے سارے مسائل حل ہو جائیں انھوں نے رمضان المبارک مہینہ قرآن کا مہینہ ہے اس میں ہر عبادت کا ثواب اللہ تعالیٰ کئی گناہ بڑھا کر دیں گے اس مہنیہ میں قرآن کو بہت اچھی طرح سے سمجھا جا سکتا اور اسے پڑھنے کی روزانہ کی بنیاد پر عادت بنائی جا سکتی ہے انھوں نے جماعت حلقہ خواتین کی تفہیم القرآن کا یہ مطالعہ کا سلسلہ پورے رمضان میں اسی لیے رکھا گیا ہے کہ ہمارا تعلق قرآن سے مضبوط ہو اور اپنی زندگیوں اور اپنے گھروں کو اس روشنی سے منور کر سکیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انھوں نے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔