اسلام آباد ہائیکورٹ کا متنازع ٹویٹس کیس میں تحریری حکم نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلوں اور ان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے سماعت کا 2 صفحات کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے 24 جنوری کو سزا سنانے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ قانونی طور پر فیصلہ درست نہیں، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیاکہ رجسٹرار آفس کیس کی پیپر بکس مرتب کرے، کیس کی پیپر بکس بننے کے بعد سماعت کے لیے کیس مقرر کیا جائے۔ عدالت کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی تاریخ نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔