پاکستان میں نصب انٹرنیٹ فائر وال منصوبہ ناکامی سے دوچار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-08-11
اسلام آباد (صباح نیوز)سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے نصب فائر وال منصوبہ ناکام ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے فائیو جی اسپیکٹرم کی متوقع نیلامی سے قبل اسے مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس منصوبے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں سوشل میڈیا کی نگرانی اور کنٹرول کے مقصد سے نصب کیا گیا فائر وال منصوبہ مکمل تکنیکی تیاری کے بغیر شروع کیا گیا جس کے باعث یہ ملک کے ٹیلی کام انفرااسٹرکچر سے ہم آہنگ نہ ہو سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا اور اس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائر وال کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہا، جس سے لاکھوں فری لانسرز اور ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل نظام کو مستحکم بنانے کے لیے فائر وال کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب فائر وال کی بندش سے متعلق وزارت آئی ٹی نے باضابطہ موقف دینے سے گریز کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائر وال
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔