data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-08-12
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے 2024ء، 2018ء اور 2013ء کے مختلف الیکشن معاملات سماعت کے لیے مقرر کردی گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 3 رکنی بینچ 27 فروری کو کیسز کی سماعت کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے 2018ء میں دھاندلی کر کے جیتنے کے خلاف نوابزادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عمل میں کرپٹ پریکٹسز ثابت ہونے پر قاسم سوری کو نا اہل قراردے دیا تھا، جس کے خلاف قاسم سوری نے عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کردی تھی، عدالت عظمیٰ نے قاسم سوری کو بحال کر دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے 2022ء میں خاتمہ کے موقع پر انہوں نے اسمبلی توڑ دی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے اسمبلی بحال کر دی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے استعفے دے دیے تھے۔ قاسم سوری کے خلاف انتخابی عذر ابھی تک عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے، عدالت عظمیٰ کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود قاسم سوری پیش نہیں ہوئے۔ قاسم سوری کی جانب سے سینئر وکیل نعیم بخاری پیش ہوں گے۔ بینچ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عدالت عظمی کی جانب سے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا