نارووال‘رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نارووال (صباح نیوز) ڈومالہ کے قریب رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شدید دھند کے باعث ڈومالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک رکشہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے سیالکوٹ ایکسپریس کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم تھی، جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور کو ٹرین آتی دکھائی نہ دی۔ ٹرین کی ٹکر سے رکشہ بری طرح متاثر ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔