Jasarat News:
2026-07-24@03:57:52 GMT

آسٹریلیا: یہودی معبد میں گاڑی گھسانے والا شخص گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-06-3
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع یہودی عبادت خانے میں گاڑی گھسانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔32 سالہ شخص نے اپنی کار ٹوئوٹا ہائی لکس کو برسبین سیناگوگ کے دروازے سے ٹکرایا۔خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن املاک کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ہتھیار یا گاڑی کا خطرناک استعمال، جان بوجھ کر نقصان پہنچانا اور دہشت یا نفرت کی بنیاد پر جرم کا ارتکاب شامل ہیں۔منشیات کے زیرِ اثر ہونے یا منشیات کے قبضے اور استعمال کے آلات رکھنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم کو برسبین میجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کویئنزلینڈ کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کو انتہائی پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ یہ یہودی کمیونٹی کے لیے ذہنی دباؤ اور خوف کا باعث بن سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور وہ کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بڑھا رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا