لیاقت بلوچ کی محمود اچکزئی سمیت اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں، تحریک پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی اپوزیشن قائدین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی عدلیہ کی آزادی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی سیاسی بحران حل ہونگے۔
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل طاقت اور گولی سے حل کرنے کا طریقہ ناکام ہوچکا ہے، صوبے کے عوام حکمرانوں کے رویہ اور کرپشن کے باعث ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں رائج فرسودہ نظام سے نجات چاہتے ہیں۔
ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ پر سر نہیں جھکائے گا: صدر مسعود پزشکیان
لاہور میں لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی، جس میں مجموعی سیاسی حالات اور اپوزیشن کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
لیاقت بلوچ نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ناقص حکمت عملی کے باعث زراعت، صنعت اور تجارت کے شعبے تباہی سے دوچار ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔