کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچے کی جان چلی گئی جبکہ حاملہ خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ عمارت کی دسویں منزل پر لگی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھائی اور عمارت میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔جاں بحق ہونے والے 15 سالہ بچے کی شناخت برہان ولد عون کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ بچے کی میت کو تدفین کے لیے سخی حسن قبرستان لے گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں مزید دو افراد کی ہلاکت کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن میں ایک 7 سالہ بچہ اور ایک 50 سالہ شخص شامل ہیں، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر حتمی تصدیق کا انتظار ہے۔زخمیوں میں فاطمہ زوجہ حنین عمر 30 سال، انسیہ دختر حنین عمر 4 سال، تسنیم زوجہ نامعلوم عمر 70 سال اور حنین ولد فضل عباس عمر 40 سال شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل احتیاطی طور پر جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خدشہ نہ رہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، تاہم واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعے کی وجوہات کا تعین کر کے آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا