کراچی میں رہائشی عمارت میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
پولیس کے مطابق عمارت کے 10ویں فلور پر فلیٹ میں گیس اخراج سے دھماکا ہوا، جس کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس سے ایک بچہ جاں بحق، خاتون اور بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عمارت کے 10ویں فلور پر فلیٹ میں گیس اخراج سے دھماکا ہوا، جس کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ آگ اور دھماکے سے اطراف کے چار فلیٹ اور لفٹ بھی متاثر ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4 فائر ٹینڈر، ایک واٹر باؤزر اور 2 اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلیٹ میں
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔