Jasarat News:
2026-07-23@23:25:08 GMT

ایشور کمپاؤنڈ کے دکانداروں نے عدالت سے رجوع کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-02-18
کرا چی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںاولڈ سٹی ایریا میں مخدوش قرار دیکر خالی کروائی گئی عمارت بلڈر کے حوالے کرنے کا انکشاف،نیپیئر روڈ پر واقع ایشور کمپاؤنڈ کے دکانداروں نے عدالت سے رجوع کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہاگیا ہے کہ متروکہ وقف املاک نے 1960 کی دہائی میں عمارت کی ملکیت مالکان کو ٹرانسفر کی تھی، نومبر 2025 میں ایس بی سی اے نے عمارت کو خطرناک قرار دیکر سیل کردیا تھا، ایس بی سی اے کی جانب سے نوٹس یا معائنہ رپورٹ دیئے بغیر عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا،ڈپٹی کمشنر اور ایس بی سی اے حکام کو عمارت کو ڈی سیل کرنے کی درخواست دی گئی لیکن کوئی عمل نہیں ہوا،فروری 2026 کو بلڈر کی جانب سے ایس بی سی اے کی سیل کے باوجود عمارت پر قبضہ کرلیا گیا، بلڈر کی جانب سے عمارت میں توڑ پھوڑ اور دکانوں کا قیمتی سامان نکال دیا گیا ہے،بلڈر کے قبضے کے خلاف پولیس نے شکایت وصول کرنے سے انکار کیا ہے، دکانداروں کو انکی دکانوں سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا،ایس بی سی اے کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے، عمارت کو ڈی سیل اور قبضہ دکانداروں کو واپس دلوایا جائے،ایس بی سی اے کی سیل کے باوجود قبضہ کرنے والے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس بی سی اے عمارت کو

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم