اپنے بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور حالیہ خودکش حملوں کے پس پردہ عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں، اسلام آباد امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر قوم اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں قائم دہشتگردوں کے سات ٹھکانے کامیابی سے تباہ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا بھرپور جواب دینا پاکستان کا دفاعی حق ہے اور قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور حالیہ خودکش حملوں کے پس پردہ عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی قوم کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست پوری طرح متحرک ہے اور عوام متحد ہیں۔، عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ حملوں کے انہوں نے ہے اور

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی