اسحاق ڈار کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: وزیراعظم طارق رحمان کی سعودی سفیر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو حالیہ تقرری پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو نئی جہت دیں گے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephonic conversation with Dr.
Both leaders expressed desire to further strengthening bilateral ties,… pic.twitter.com/bG1vwrb5oC
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) February 22, 2026
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر زور دیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تجارت، معیشت، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا بنگلہ دیشی وزیر اعظم طارق رحمان سے پارٹی اصلاحات کو اولین ترجیح دینے کا مطالبہ
گفتگو میں کثیرالجہتی فورمز پر باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تاکہ عالمی سطح پر دونوں ممالک کے مفادات کا مؤثر انداز میں تحفظ کیا جا سکے۔ رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار بنگلہ دیش پاکستان ڈاکٹر خلیل الرحمان وزیر خارجہ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار بنگلہ دیش پاکستان ڈاکٹر خلیل الرحمان اسحاق ڈار بنگلہ دیش
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔