Jasarat News:
2026-07-24@03:39:29 GMT

بھارتی فضائیہ کا ایک اورتیجس لڑاکا طیارہ گرکر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

بھارتی فضائیہ کا ایک اورتیجس لڑاکا طیارہ گرکر تباہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا ایک اور مقامی سطح پر تیار کردہ تیجس لڑاکا طیارہ ایک تربیتی پرواز کے بعد لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ اپنی معمول کی مشق مکمل کر کے واپس اتر رہا تھا۔ حادثے کے وقت پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی اور اسے کوئی شدید چوٹ نہیں آئی، تاہم جہاز کو پہنچنے والے بڑے نقصان کے باعث اسے ناقابل استعمال قرار دیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام تیجس طیاروں کی مکمل جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا ان طیاروں کے نظام میں کوئی فنی خرابی تو موجود نہیں۔یہ طیارہ ان 32 سنگل سیٹ طیاروں میں سے ایک تھا جو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے فضائیہ کے حوالے کیے تھے۔

یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارتی فضائیہ پہلے ہی جدید ترین تیجس مارک ون اے طیاروں کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا کر رہی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی