حکومت نے بیرونی قرضے پر 8 فیصد سود کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
وقاص عظیم: حکومت نے بیرونی قرضے پر 8 فیصد سود کے دعوے کو گمراہ کن قرار دے دیا، پاکستان بیرونی قرضوں پر اوسطاً تقریبا ً4 فیصد سود ادا کر رہا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ مطابق بیرونی قرضے پر8 فیصد سود کی ادائیگی کا دعویٰ گمراہ کن ہے، سود کی ادائیگیوں میں اضافہ 80.4 فیصد، رپورٹ کردہ 84 فیصد درست نہیں۔
پاکستان کا بیرونی قرض زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی ہے، مجموعی بیرونی قرض اور واجبات 138 ارب ڈالر ہیں، بیرونی حکومتی قرض کا حجم تقریباً 92 ارب ڈالر ہے، قرض کا 75فیصد حصہ کثیرالجہتی اور دو طرفہ رعایتی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔
شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
اعلامیہ کے مطابق مالی سال 2022 میں سود کی ادائیگی 1.
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو 1.54 ارب ڈالر، عالمی بینک کو 1.25 ارب ڈالر ادائیگی، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے تحت 1.56 ارب ڈالر ادائیگی، 94 ملین ڈالر سود ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق بیرونی کمرشل قرضوں کی مد میں تقریباً 3 ارب ڈالر ادائیگی کی گئی ہے، 327 ملین ڈالر سود تھا، سود میں اضافہ صرف قرضوں کے حجم میں اضافے کی وجہ سے نہیں۔
خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا
مالی سال2022-23 میں زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے کم ہو گئے تھے، آئی ایم ایف ای ایف ایف پروگرام اور کثیرالجہتی فنڈنگ سے ذخائر کی بحالی ممکن ہوئی، عالمی شرح سود میں اضافے سے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھا۔
امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود 5.25 تا 5.50 فیصد تک بڑھائی تھی، حکومت ذمہ دارانہ قرض انتظام اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ارب ڈالر ادائیگی فیصد سود
پڑھیں:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔
مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔
مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔