بنوں، سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان پر حملے کے کیس میں جائے وقوعہ کی نشاندہی کیلئے جا رہی تھی کہ دہشتگردوں نے چھڑانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسدادِ دہشتگردی سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی تفتیشی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے، سی ٹی ڈی کی ٹیم کی جوابی کارروائی کے دوران زیرِ حراست دہشتگرد کمانڈر اُسامہ عرف دانیال عرف باغی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان پر حملے کے کیس میں جائے وقوعہ کی نشاندہی کیلئے جا رہی تھی کہ دہشتگردوں نے چھڑانے کی کوشش کی۔
جوابی فائرنگ میں ایک اور دہشتگرد کامیاب خان عرف اخلاص یار ولد نبوت خان سکنہ کابل خیل شیواہ شمالی وزیرستان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے کلاشنکوف، دو میگزین، دو ہینڈ گرینیڈ، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا کارڈ، شناختی کارڈ اور موبائل فون برآمد ہوا۔ دہشتگرد فرار ہوتے ہوئے زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے گئے جبکہ ایک نعش برآمد ہوئی، آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کسی کے سگے نہیں، عوام اپنے محافظوں سے تعاون کریں، فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تفتیشی ٹیم سی ٹی ڈی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔