وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز

ماسکو(آئی پی ایس )وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلی سطحی شخصیات اور سفارتی وفد بھی روس پہنچے گا، ان کا یہ دورہ روس 2 سے 5 مارچ تک جاری رہے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، توانائی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور تجارتی روابط کو وسعت دینے کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔دورے کے دوران وزیرِاعظم ماسکو میں گمنام سپاہی کی یادگار پر حاضری دیں گے اور کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون، رعایتی نرخوں پر تیل و گیس کی فراہمی، ممکنہ ایل این جی معاہدات، پاکستان اسٹیل مل کی بحالی یا جدید کاری، صنعتی شراکت داری، دفاعی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے چند اہم پیش رفت بھی سامنے آ سکتی ہے۔وزیرِاعظم پاکستان۔روس بزنس فورم میں شرکت کریں گے جہاں دونوں ممالک کی سرکردہ کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شریک ہوں گے، فورم میں زراعت، توانائی، لاجسٹکس، معدنیات اور بھاری صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا، مقامی کرنسی میں تجارت اور متبادل مالیاتی طریقہ کار جیسے امور بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کو درپیش رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے۔

روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں اقتصادی شراکت داری مرکزی حیثیت اختیار کر رہی ہے، ان کے مطابق حالیہ مہینوں میں توانائی اور تجارتی شعبوں میں جو پیش رفت ہوئی ہے وہ اعتماد سازی کی علامت ہے اور اس دورے سے عملی نتائج کی توقع کی جا رہی ہے۔وزیرِاعظم ماسکو میں مقیم پاکستانی طلبہ سے خطاب بھی کریں گے جبکہ پاکستان ایمبیسی کی مختص اراضی کا دورہ اور ماسکو کیتھیڈرل مسجد میں حاضری بھی پروگرام کا حصہ ہے، جس سے عوامی اور ثقافتی روابط کو تقویت ملے گی، بعد ازاں وزیرِاعظم سینٹ پیٹرزبرگ جائیں گے جہاں وہ مقامی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور شہر کے تاریخی و ثقافتی مقامات ریڈ بلڈ چرچ اور ہرمیٹیج میوزیم کا دورہ بھی کریں گے۔سیاسی مبصرین کے مطابق موجودہ عالمی منظرنامے میں پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی کے تناظر میں یہ دورہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے، اگر توانائی، اسٹیل مل اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے آتی ہے تو یہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، دورہ مکمل ہونے کے بعد وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت داخلہ کا سپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق شہریوں کو مکمل سہولیات دینے کا فیصلہ وزارت داخلہ کا سپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق شہریوں کو مکمل سہولیات دینے کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3کا باقاعدہ افتتاح کر دیا شیر افضل کی گفتگو مایوس کن، علیمہ نے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا، بیرسٹر گوہر پی ایچ ایف نے قومی کھیل کی بحالی اور اصلاحات کیلئے نئی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دیدی دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12مارچ کو طلب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں داخل ہو کریں گے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری