ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز
احمد آباد(سب نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل فتوحات پر بریک لگا دیا۔
188رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی اور اس کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں، بھارتی بیٹر دوبے نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے، ہاردک پانڈیا اور سوریا کماریادیو نے 18 ،18 رنزبنائے۔ان کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو ینسن نے4،کیشو مہاراج نے 3 اور کاربن بوش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 63، ڈیوالڈ بریسویس نے 45 اور اسٹبس نے 44 رنز سکور کیے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے تین اور ارشدیپ سنگھ نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو مسلسل 12 کامیابیوں کے بعد یہ پہلی شکست ہوئی ہے۔ دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم 2024 کے ورلڈکپ کے تمام میچز سے لے کر اب تک ناقابل شکست تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسرحد پار دہشت گردی پر برداشت کی حد ختم ہو چکی ،طالبان حکومت نے 9/11سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں، صدر مملکت سرحد پار دہشت گردی پر برداشت کی حد ختم ہو چکی ،طالبان حکومت نے 9/11سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں، صدر مملکت پاکستان کا بیرونی قرضہ زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی نوعیت کا ہے، وزارت خزانہ کا اعلامیہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں وزارت داخلہ کا سپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق شہریوں کو مکمل سہولیات دینے کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3کا باقاعدہ افتتاح کر دیا شیر افضل کی گفتگو مایوس کن، علیمہ نے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا، بیرسٹر گوہرCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا نے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :