data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکا میں ایک لائبریری کو ہینری فورڈ پر لکھی گئی سوانح حیات تقریباً 64 برس بعد واپس لوٹا دی گئی۔

امریکی ریاست میں رِچ لینڈ پبلک لائیبریری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ایلن نیونس کی تصنیف “Ford: The Times, The Man, The Company” کا ایک نسخہ حال ہی میں ایک شخص کی جانب سے لائبریری کو واپس کیا گیا۔ ان کو یہ کتاب اپنی لائبریری کی کتابوں میں ملی جو انہوں نے اپنے دوست سے حاصل کی تھیں۔

پوسٹ کے مطابق یہ کتاب 17 مارچ 1962 کو واپس کی جانی تھی۔ تاہم، اس کی لائبریری واپسی میں 63 برس اور 11 ماہ کا عرصہ لگ گیا۔ لائبریری انتظامیہ کے اندازے کے مطابق اس حساب سے دیکھا جائے تو لیٹ فیس کی مد میں ہزاروں ڈالر کا جرمانہ عائد ہو سکتا تھا لیکن 2022 میں لائبریری کو مکمل طور پر فیس-فری کر دیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لائبریری کو

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا