میئر حیدرآباد کی ہدایت پر یوسی 140میں پانی کی نئی لائن کی تنصیب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ہدایات پر یونین کونسل 140 کے چیئرمین ذوالفقار علی جانوری نے اپنی یوسی کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے وارڈ نمبر 2 میں پینے کے صاف پانی کی نئی لائن بچھوا دی علاقے میں پرانی اور بوسیدہ واٹر لائن کے باعث کئی سالوں سے شہری آلودہ اور بدبو دار پانی استعمال کرنے پر مجبور تھے، جس سے شدید مشکلات کا سامنا تھاچیئرمین ذوالفقار علی جانوری نے عوامی شکایت پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں 375 فٹ نئی واٹر سپلائی لائن ڈلوائی، جس پر آنے والے تمام اخراجات یوسی فنڈ سے پورے کیے گئے نئی لائن کی تنصیب سے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بن گئی ہے، جبکہ علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔