آریسر کا لاپتا شارخ سولنگی کی بازیابی کیلیے احتجاجی دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جبری طور پر لاپتہ کیے گئے شاہ رخ سولنگی کے ورثا اور جئے سندھ قومی محاذ (آریسر) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالفتاح چنا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا۔احتجاجی دھرنے میں شاہ رخ سولنگی کی والدہ ریشمان، والد سلیم سولنگی، دادا عزیز سولنگی اور جسقم آریسر کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ورثا اور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل تین ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن شاہ رخ سولنگی کو ظاہر نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث ہم دھرنا دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔ دھرنا مسلسل چار گھنٹے جاری رہنے کے باعث پنجاب سے آنے والی گاڑیاں رک گئیں۔بعد ازاں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے ورثا کو یقین دہانی کرائی کہ تین دن کے اندر نوجوان کو ظاہر کر کے ان کے حوالے کیا جائے گا اور روڈ خالی کیا جائے۔ جس پر ورثا نے دھرنا ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر تین دن بعد بھی نوجوان شاہ رخ سولنگی کو آزاد نہ کیا گیا تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔ ادھر احتجاج کی وجہ سے قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی آنے اور اور کراچی سے پنجاب اور دیگر شہروں کو جانے والے ٹریفک معطل ہوگئی، ٹریفک میں موجود روزہ داروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پولیس اور انتظامیہ نے مشتعل افراد سے مذاکرات بھی کئے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہ رخ سولنگی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔