data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب واقع بسم اللہ ریزیڈنسی میں رہائشی فلیٹ میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکاجاں بحق جبکہ حاملہ خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی نویں منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دسویں فلور کے متعدد فلیٹس کو لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ عمارت کو خالی کروا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد عمارت میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھائی اور عمارت میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد آگ لگنے کی مکمل وجوہات کا تعین کیا جائے گا، ذرائع،رہائشی عمارت کی بالائی منزل پر سلنڈر دھماکا صبح ساڑھے 5 بجے (سحری)کے وقت ہوا۔ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4گاڑیوں، 2اسنارکل اور ایک بائوزر نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے 15سالہ بچے کی شناخت برہان ولد عون کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں فاطمہ زوجہ حنین عمر 30سال، انسیہ دختر حنین عمر 4سال، تسنیم زوجہ نامعلوم عمر 70سال اور حنین ولد فضل عباس عمر 40سال شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں تسلیم 90فیصد اور حنین نامی شخص 80 فیصد تک جھلس گئے ہیں۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ دھماکا ہوتے ہی قریبی علاقوں کے لوگ جائے حادثہ پر پہنچے جبکہ متاثرہ عمارت کے دیگر مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے فلیٹ سے نکل کر باہر آگئے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی